روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ

168

کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میںڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر270.50روپے سے کم ہو کر278.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.85روپے سے کم ہو کر280.75 روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.56روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر309.44روپے سے بڑھ کر311روپے ہو گئی۔