لاہور (کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے پاک لائف سیور پروگرام پر جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد لاہور چیمبر کے عملے میں حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔ترجمان کے مطابق یہ سیشن لاہور چیمبر میں منعقد ہوا جس میں ریسکیو 1122 کے ماہرین نے ٹریننگز دیں۔اس موقع پرریسکیو 1122 کی ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن دیبا شہناز اختر، ایمرجنسی آفیسر کمیونٹی سیفٹی ابرار حسین اور سینئر سیفٹی انسٹرکٹر ایم آصف نے شرکاء کو جان بچانے کی ایمرجنسی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔