پاکستان کاوسط ایشیائی مملک کیساتھ کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے، عبدالعلیم خان

171
Promotion of business activities

اسلام آباد: وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے۔

عبدالعلیم خان نے یہ بات آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں 16 ستمبر کو باکو ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے، بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو نزدیک آنے کا موقع ملے گا آذربائیجان کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے اعتماد اورہم آہنگی میں اضافہ ہواہے۔