اسلام آباد:چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہیں پاتا تب تک آئینی ترمیم کی منظوری مشکل ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی آئینی ترمیم لانا یا اسے منظور کرانا اس وقت تک مشکل ہے جب تک اس پر اتفاق نہیں ہو جاتا۔ اس سلسلے میں کسی طرح کی زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس طرح کی آئینی ترمیم منظور کروانے میں کامیاب ہوا ہے تو وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو تھے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین لائے تھے۔ پاکستان کا کوئی شہری اس بات سے انکار نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ادرہ اپنا کام نہیں کر رہا جو اس کو کرنا چاہیے۔ آج سب کو نظر آرہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کے لیے انتظار کرنا پڑا۔ ایسے میں عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی سلامتی کو خطرہ ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ اس معاملے پر بھی سیاست کی جارہی ہے جس کا آغاز پرسوں سے ہوا۔ ہر سیا سی جماعت پارلیمنٹ میں موجود ہے اور سب کی نمائندگی کمیٹی میں موجود ہے۔