ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

245

اسلام آباد :پاکستان کسٹمز سروس کے افسران ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں، جس پر چیف کلکٹر کسٹمز رباب سکندر نے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (  ایف بی آر ) نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تمام افسران و اہلکاروں کی لسٹیں مرتب کرکے  40 افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جو براہ راست ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کر رہے تھے۔

چیف کلکٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے مراسلے کی صورت میں “ناموں کی ایک لسٹ موصول ہوئی ہے جس پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ چیف کلکٹر پنجاب انکوائری میں مزید حقائق سامنے آنے کے بعد بورڈ کے ساتھ شیئر کر یں گے،تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔