ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

275
approved a loan of 400 million dollars

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 32 کروڑ ڈالر کی رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے خرچ ہوگی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں، سڑکیں آبادی کو تعلیم، صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی، روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی کامیابی سے خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کی ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، منصوبے کے ذریعے معاشی اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی جائے گی، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔