چینی وزیراعظم امارات پہنچ گئے‘ صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

50
ابوظبی کے ہوائی اڈے پر چین کے وزیراعظم لی کیانگ کا استقبال کیا جارہا ہے

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورئہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی۔ چینی وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کا عزم بھی ظاہر کیا تھا۔