حیدرآباد: میئر کی کراچی میں ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں شرکت

16

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کاشف علی شورو نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیشل ڈویلپمنٹ اور سوشل ہائوسنگ و چیئرمین گورننگ باڈی سید نجمی عالم کی زیر صدارت اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہونے والے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی (سابقہ کچی آبادی) کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس جولائی 2023کے منٹس کی کنفرمیشن، مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری، چیف انجینئرنگ آفس، ڈیمولیشن اسکواڈ اور سستی بستی پروجیکٹ کی اسامیوں کی S.N.Eکی منظوری، ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات میں اصلاحات، ڈیمولیشن اسکواڈ کے قیام کی اورسستی بستی پروجیکٹ کے قیام کی منظوریوں سمیت مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اتھارٹی کی گورننگ بوڈی کے چیئرمین نجمی عالم، میئر حیدرآباد کاشف شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ کے علاوہ گورننگ باڈی کے دیگر اراکین بھی شریک تھے۔