کوئٹہ،اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی،منشیات برآمد

45

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی ہے، جبکہ2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔ اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جہاں سے اے این ایف کے عملے دو نے منشیات سپلائی کرنے ولے ملزمان کو گرفتار کر لیا ا۔ملزمان کے قبضے سے دو سو نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔