کوئٹہ،بیوٹمز یونیورسٹی کے طلبہ کی پریس کانفرنس

43

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلی پر نوجوانوں کی مقامی کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین پر ماحولیات کو ہم نے خراب کیا ہے دنیا بھر میں زمین کو ٹھیک کرنے کی مہم شروع ہے یہاں پر درخت اور سبزہ نہ ہونے سے بحران ہوا ہے ،ماحولیاتی تبدیلی ایک چیلنج بن گیا ہے یہ کانفرنس موحولیاتی تبدیلی کیلیے اہم ہے، ماحولیاتی تبدیلی کو نوجوان ہی ٹھیک کر سکتے ہیں اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کیلیے نوجوانوں کی مہم شروع ہے،عوامی حمایت کے بغیر ہم ماحولیات میں تبدیلی نہیں لاسکتے، ہمارے پاس کاربن کی زیادہ وجہ بڑھی ہوئی ٹریفک ہے ، ہمارے پاس درخت بھی نہیں ہے درخت ہوں تو کاربن کو کم کیا جاسکتا ہے۔