عائشہ گلالئی نے عمران خان کو آکسفورڈ کا وائس چانسلر بنانا یہودی سازش قرار دے دی

199

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کو آکسفورڈ کا وائس چانسلر بنانا یہودی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی لابی پاکستان میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   عائشہ گلالئی نے کہا کہ گنڈا پور کی دوسری شاخ منظور پشتین کی ہے، منظورپشتین نعرہ قبائلیوں کا لگاتے ہیں لیکن ٹوپی افغانستان کی پہنتے ہیں، منظورپشتین کوافغانستان کے جھنڈے بڑے پسند ہیں، افغانستان منظور پشتین کو شہریت دے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، خیبر پختونخواہ کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، عوام سکون کے لیے ریلیف مانگ رہی ہے۔