پاکستان میں وی پی این بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے کی وضاحت

283

اسلام آباد:پی ٹی اے کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان میں وی پی این بلاک نہیں کیا جا رہا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں وی پی اینز کو بلاک کرنے کے منصوبے سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ملک میں کسی بھی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔

پی ٹی اے کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباری اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جن ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو استعمال کرتے ہیں، اسے رجسٹرڈ کرائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی رکاوٹ سے محفوظ رہتے ہوئے انہیں بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اتھارٹی نے تجویز د ہے کہ بزنس کمپنیز اور دیگر ادارے جو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، وہ پی ٹی اے اور پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹ  سے اپنے زیر استعمال وی پی این کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کی رجسٹریشن مفت عمل ہے اور اس میں دو سے تین دن کا وقت لگتا ہے۔