چین کا کم ترقی یافتہ ممالک کی برآمدی اشیا پرٹیرف ختم کرنے کا اعلان

89
tantamount to license

بیجنگ:چین نے اپنے ساتھ  سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام کم ترقی یافتہ ممالک کی 100فیصد برآمدی اشیا پرٹیرف ختم کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ  رواں سال یکم دسمبر سے لاگو  صفر ٹیرف کا مقصد کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے یکطرفہ طور پر کھلے پن کو مزید وسعت دینا اور مشترکہ ترقی حاصل کرنا ہے۔

 ٹیرف کوٹہ کے تحت آنے والی مصنوعات میں کوٹہ کے اندر موجود اشیا پر صفر ٹیرف کا نفاذ کیا جائے گا جبکہ کوٹے سے زیادہ اشیا پر ٹیرف کی شرحیں برقرار رہیں گی۔