کراچی:حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق منگل 17 ستمبر کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سےسندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت بھی 12 ربیع الاول کی مناسبت سے 17 ستمبر منگل کے روز عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہیں۔