انٹرنیٹ کی رفتار تسلی بخش نہیں، مسائل کا سامنا ہے، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

317

اسلام آباد:وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی ملک میں رفتار تسلی بخش نہیں ہے، اس سلسلے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت  نے کہا کہ اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی جو رفتار دستیاب ہے، وہ ایسی نہیں جس طرح ہونی چاہیے۔ انٹرنیٹ سست ہونے سے متعلق کچھ مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان مسائل کے حل کے لیے ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ مستقل رابطوں میں ہیں۔ سب میرین کیبل میں تاحال مسئلہ درپیش ہے جس کے اکتوبر کے اواخر تک ٹھیک ہونے کی توقع ہے۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ہماری یوتھ کی بنیاد ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ انٹرنیٹ ہر گھر کو دستیاب ہو۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے متعلق انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایک ویب مینجمنٹ سسٹم کو آپریٹ کرتا ہے۔  ایکس (سابقہ ٹوئٹر) وزارت داخلہ کی ہدایت کے تحت بلاک ہے۔