ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

196

بیجنگ: پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم نے چین کو ایک گول کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اہم میچ میں کامیابی کے بعد ہفتہ 14 ستمبر کو  پاکستان کا گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہیں۔

چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے 2، 2 گول اسکور کیے جب کہ   عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کے 4 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔