پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

271

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہو سکتی ہے۔

حتمی قیمتوں کا اعلان 12 تا 14 ستمبر کے دوران عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق کیا جائے گا، جس کے بعد عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔