لاہور: مہنگائی سے تنگ گھریلو خواتین بچوں سمیت سڑکوں پر آگئیں

49

لاہور (نمائندہ جسارت) گھریلو خواتین نے بچوں سمیت پریس کلب کے سامنے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں قربانی دیتے ہوئے اپنی دولت سے ملکی خزانے میں عطیات جمع کرائیں تاکہ آئی ایم ایف کا قرض اُتار کر ملک وقوم کو سود پر مبنی معیشت سے نجات دلائی جائے۔ مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں، حکمران طبقہ عوام کے ٹیکس کے پیشوں سے عیاشی کر رہا ہے جبکہ غریب لوگ 2 وقت کی روٹی سمیت علاج معالجے سے محروم ہیں، بڑھتی ہوئی غربت اور مہنگائی کی وجہ سے کروڑوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔