لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس مقابلہ، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا مسلسل تعاقب جاری، ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کا ضلع جیکب آباد کے دوداپور، پنہوں بھٹی اور لعل شاہ بری والے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری۔ سرچ آپریشن میں ایس ایس پی قنبر شہداد کوٹ محمد کلیم ملک،ایس ایس پی جیکب آباد ثمیر نور چنہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر حسیب جاوید سومار میمن سمیت تینوں اضلاع کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔ سرچ آپریشن کا مرکز کٹوہر گینگ اور ڈاھانی گینگ کے ٹھکانے ہیں، سرچ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔