لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیر خزانہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن بم سے بڑا خطرہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری ہے، رائیٹ سائزنگ اور ری سٹرکچرنگ کے نام پر بے وروزگاروں کی فوج تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ اصلاحات کہیں گلے کی ہڈی نہ بن جائیں، پنشن کم یا ختم کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کیا کہ پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے ہر اقدام کی حمایت کرینگے تاہم اداروں کو پرائیوٹائیز کر نے کی بجائے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے۔