ایس سی اوزوزرائے تجارت اجلاس،پاکستان میزبانی کریگا

98

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان 12 ستمبر کوشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی اوز) وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا۔بدھ کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرا تجارت کا 23واں اجلاس ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق ایس سی او زوزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی۔وزارت تجارت نے اجلاس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اجلاس میں ایس سی او ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔ وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس میں ایس سی اوز وزرا خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے اور وزارتی اجلاس کے نتائج پر آئندہ حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں بحث ہوگی۔