مشرق پاکستان نے شریعہ بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا

112

کراچی(کامرس رپورٹر)مشرق پاکستان، جو MENAریجن کے معروف مالیاتی اداروں میں سے ایک Mashreq کا حصہ ہے، نے پاکستان میں اپنی کارروائیوں کے لیے شریعہ بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر احسن لاساسنا کو چیئرمین شریعہ بورڈ، مفتی محمد عبداللہ کو ریذیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر اور مفتی امتیاز عالم کو شریعہ بورڈ ممبر مقرر کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اسلامی بینکاری کے آپریشنز شروع کرنے کے لیے مشرق کی حالیہ اصولی منظوری، اور ایک ممتاز شریعہ بورڈ کی تقرّری، بینک کے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ان تقرّریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے، محمد ہمایوں سجاد، چیف ایگزیکٹو آفیسرمشرق پاکستان، نے کہا، مشرق، بطور ترقی پسند بین الاقوامی بینک، پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے ایک عمل انگیز ثابت ہوگا۔ ہم ملک میں اسلامی بینکاری کے بہترین حل فراہم کرنے کے لیینہ صرف توقعات پر پورا اترنے، بلکہ اس سے بھی آگے بڑھنے کیخواہشمند ہیں۔ میں اپنے معزز شریعہ بورڈ ممبران کو مشرق پاکستان میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ وہ ایک اہم مرحلے میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں، وہ ملک میں مشرق کی اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کے لیے نہ صرف آغاز میں بلکہ بعد میں توسیع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔