چیمپئنز کپ ڈومیسٹک کرکٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا، مینٹورز

170
فیصل آباد: چیمپئنز کپ کے مینٹورز اور کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چیمپئنز کپ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو عصر حاضر کی انٹرنیشنل کرکٹ کیساتھ ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے مینٹورز اور کپتانوں نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔یو ایم ٹی مار خور کی مینٹور مصباح الحق اور کپتان رضوان، پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق اور کپتان شاداب خان، ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد اور کپتان سعود شکیل، اسٹالینز کے مینٹور شعیب ملک اور کپتان محمد حارث، لائنز کے مینٹور وقار یونس اور کپتان شاہین شاہ آفریدی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاچیمپئنز کپ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو عصر حاضر کی انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کا مقصد ڈو میسٹک اور انٹرنیشنل کا فرق کم کرنا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں اس ٹورنامنٹ کی بڑی اہمیت ہے۔