قاضی فائز عیسی کا امتحان ہے، وہ اپنی عزت بچا لیں یا ایکسٹینشن لے لیں،  شاہد خاقان عباسی

165

 اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ان کا ذاتی معاملہ ہے، ایک آدمی کی پینشن سے کیا ملک ڈوب جائے گا؟ آج قاضی فائز عیسی کا امتحان ہے، وہ اپنی عزت بچا لیں یا ایکسٹینشن لے لیں، یہ اپنی عزت بچا لیں یا تین سال لے لیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  قاضی فائز عیسی کو3 سال مزید نوکری مل جاتی ہے تو پھر عزت نہیں رہے گی، ججز کی مدت ملازت آج کیوں بڑھ رہی ہے؟ اس پر اسمبلی میں بحث ہو نا چاہیے، آئین کی ترامیم ایک دن میں ہوتی ہیں اس پر بحث نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسپیکر کو پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کا معاملہ پریویلی یجز ( استحقاق)  کمیٹی کو بھیجنا چاہئیے تھا کیونکہ پارلیمان کا استحقاق مجروح ہوا ہے،معاملہ ، کمیٹیوں میں جائیگا اور ڈفیوز ہوجائے گا، اسپیکر کو فوری طور پر آئی جی سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کرنا چاہئیے تھا، یہ اسپیشل کمیٹی کا کام نہیں ہے، قومی اسمبلی کے بڑے واضح رولز ہیں جنہیں جان بوجھ کر توڑا گیا ہے۔