امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال کے شاٹ کا حیرت انگیز ریکارڈ

337

ایریزونا: امریکی باسکٹ بال ٹرک شاٹس کے ماہر جیریمی ویئر نے 60 فٹ کے فاصلے سے آنکھیں بند کرکے انڈر ہینڈ شاٹ اسکور کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ویئر کا تعلق ایریزونا کے شہر اسکاٹس ڈیل سے ہے اور یہ ان کا تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ویئر نے سوئس بال پر سب سے زیادہ اٹھ بیٹھک (37) کرنے اور 85 فٹ 5 انچ کے فاصلے سے پشت کر کے باسکٹ بال شاٹ مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ویئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آنکھیں بند کرکے شاٹ مارنا ان کے لیے سب سے مشکل چیلنج تھا کیونکہ اس دوران مکمل اندھیرا تھا اور کوئی بصری رہنمائی موجود نہیں تھی۔

ویئر نے کہا کہ حال ہی میں ان کا پچھلا پشت سے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ توڑا جا چکا ہے اور وہ اس ریکارڈ کو واپس لینے کے لیے دوبارہ کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔