پی ٹی آئی کا 12ربیع الاول کو لاہور میں سیاسی اجتماع کرنے کا فیصلہ

63

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 12ربیع الاول کے روز 17 ستمبر کو لاہور میں ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجتماع کے انعقاد کے لیے شہر لاہور کے تین مقامات زیر غور ہیں جن میں لبرٹی گول چکر گلبرگ، جی پی او چوک مال روڈ اور اقبال پارک شامل ہیں تاہم جگہ کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور یہ سیاسی اجتماع جشن عید میلاد النبی منانے کی آڑ میں منعقد کرے گی۔