کراچی میں آئندہ 10 دن تک بارش کا امکان نہیں جب کہ جمعرات کے دن سے گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہا۔ا س دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
کل بدھ کے روز بھی شہرکا موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری رہے گا، تاہم جمعرات سے بیشتروقت تیزدھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بدستور بحال رہیں گی اور خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ بھی بارشوں کی شکل میں کراچی کومتاثر نہیں کرے گا،البتہ ملک کے دیگر حصوں میں 12 ستمبر سے بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔