چینی کمپنی ملازمین کوغیرقانونی کام کروا کر دھوکے سے فارغ کرنے لگی

274

ووہان: چین میں سی آئی ٹی آئی سی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نامی کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سینئر ملازمین کو دھوکہ دے کر غیرقانونی کام کرنے پر مجبور کیا تاکہ انہیں ملازمت سے برطرف کیا جا سکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کمپنی نے تقریباً 200 سینئر ملازمین کو قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا کر فارغ کر دیا۔ مگر حقیقت میں کمپنی کے مینیجرز نے ان ملازمین کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر آمادہ کیا تھا۔

کمپنی مالی معاوضہ پیکج پیش کیے بغیر اپنے اعلیٰ تنخواہوں والے ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک سینئر مینیجر نے ملازمین کو مختلف بارز اور کلبوں کی طرف راغب کرکے غیرقانونی کام کرنے پر مجبور کیا۔

یہ اسکینڈل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بعض کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث کرکے قانونی تحفظات کے تحت ملازمت سے برطرف کرنے کی کوشش کی۔