لاڑکانہ : قتل ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

51

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے چوتھے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجکمار کی عدالت میں سال 2012 کے دوران تھانہ رحمت پور میں قتل ہونے والے عبدالغنی ولد ستار بخش گاد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ۔ واضح رہے کہ سال 2012 کے دوران تھانہ رحمت پور کی حدود میں مسلح افراد نے عبدالغنی گاد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ67 مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں ذوالفقار علی گاد اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔