کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی چڑیا گھر میں افریقی شیر کے جوڑے نے تین عدد بچوں کو جنم دیا ہے، ان تین نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، تینوں بچے اور شیرنی صحتمند ہیں، تینوں بچوں کو ابھی حفاظتی طور پر مخصوص پنجرے میں رکھا گیا ہے، اگلے آٹھ ہفتوں کے بعد شیرنی کے تینوں بچوں کو عام پنجروں میں شفٹ کردیا جائے گا تاکہ چڑیا گھر آنے والے شہری انہیں قریب سے دیکھ سکیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔