پشاور ہائیکورٹ‘4 بھائیوں کااغوا کیس‘ ایس ایچ اوکو شامل تفتیش کرنیکا حکم

45

پشاور (صباح نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے الکوزی خاندان کے4 بھائیوں کے اغوا کیس میں ملزمان کی شناخت ڈبل چیک کرنے اورایس ایچ او کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت جسٹس اعجاز انور نے کی۔ دوران سماعت وفاقی اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ملک میں آزاد ادارہ کوئی نہیں ہے، نادرا نے آنکھیں بند کی ہیں۔ چیف جسٹس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکارکی شناخت کے بعد کیس کو دوسری عدالت منتقل کردیا۔ جسٹس اعجاز انور نے مزید ریمارکس دیے کہ پولیس کو آزاد کرائیں پولیس آزاد نہیں ہوگی تو حالات بہتر نہیں ہوں گے۔