کوئٹہ سے ٹرین سروس3دن میں بحال کردیں گے‘ریلوے حکام

29

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تاحال معطل ہے۔اس حوالے سے ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ چمن ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بحالی میں مزید 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بولان میں ریلوے پل تباہ ہونے سے معطل ہوئی۔