اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوٰ ی کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید اب تک کیوں چھپے ہوئے ہیں؟مراد سعید پکڑا گیا توبانی پی ٹی آئی اورفیض حمید پھانسی کے پھندے پرہوں گے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے جوکہا اس سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوخطرہ ہے،ارشدشریف کے قتل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کوپتہ تھاکچھ بڑاواقعہ ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پروڈیوسر کو شواہد بھیج دیے ہیں وہ چلادیں،جو بھی بات کرتاہوں اس کے پیچھے شواہد رکھتاہوں،میں جوآڈیو دے رہاہوں اس کا فرانزک کرالیں،ندیم انجم اور فیصل نصیرآرمی چیف نہیں بن سکتے تھے۔