اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان ہے۔
میڈیار پورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم صبح کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی، لیہ، نور پور تھل اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔