اسرائیل سے غیر روایتی انتقام لیں گے، جان لے گا شیر کی دُم سے نہیں کھیلتے، ایران

155

تہران:ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل سے اس بار غیر روایتی انداز سے انتقام لیں گے، صہیونی ریاست کو پتا چل جائے گا کہ شیر کی دم سے نہیں کھیلتے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کمانڈر انچیف ایرانی پاسداران انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمارے ری ایکشن کا تصور ہی اسرائیل کو دن رات خوف میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔ اس بار صہیونی ریاست کے ساتھ بالکل مختلف اور غیر روایتی انداز سے انتقام لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام اور رہنما اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ اسرائیل ایسا نہ سمجھے کہ کارروائی کرکے فرار ہو جائے گا۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سب کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس سے وہ کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔ اسرائیل کو ہمیشہ یاد رکھنے والا سبق سیکھائیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے یہ نہیں بتایا کہ ایران جوابی کارروائی کب اور کس طرح کرے گا۔