افراط زر کی شرح9 فیصد: تمام چیمبرز آف کامرس کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ

200
demand interest rate cut

راولپنڈی/ اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز  کے وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی ائی طارق خان جدون نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور ملک کے تمام چیمبرز شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں، افراط زر کی شرح ملک میں 9 فیصد تک آنا خوش آئند ہے۔

 طارق خان جدون کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو افراط زر کے مطابق 10 فیصد تک لایا جائے(FPCCI) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تمام چیمبرز کی نمائندہ تنظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ ہے کہ ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹ کی فوری کمی کا اعلان کیا جائے۔ ایف پی سی سی آئی ملک کے تمام چیمبرز شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ شرح سود میں فوری کمی ضروری ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے، قرضے لینے کے اخراجات کم کیے جاسکیں اور کاروباری سرگرمیاں، سرمایہ  کاری، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے شرح سود میں کمی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتوں ،ایس ایم ایز اور بڑی صنعتوں کو اہم مدد ملے گی۔