اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماء بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی واٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آچکی ہے، تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے ترجمان کی گفتگو بھارتی صحافی کے ساتھ تھی،نئے انکشافات نے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو بے نقاب کردیا، رؤف حسن کی گفتگوسے واضح ہے پی ٹی آئی پاکستان کو کھوکھلاکرناچاہتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے کہ پاکستان اور فوج پرالزامات لگائے جارہے ہیں تاکہ ملک میں کشیدگی پیدا ہو، ایک سیاسی جماعت ملک مخالف ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 9 مئی کا افسوسناک واقعہ ایک سیاسی جماعت نے کیا، کل کے جلسے میں بھی صحافیوں کے خلاف غلط زبان کااستعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کے وزیر اعلی نے آئین کے خلاف بات کی۔