امارات میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان

158
celebrated

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

یو اے ای حکومت نے اللہ کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں بتایا کہ 12 ربیع الاول کی چھٹی کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔

وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور کو مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔