حکومت ہاتھ دھو کر عدلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہے، علی محمد خان

259
hands and fallen behind the judiciary

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت ہاتھ دھو کر عدلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کامیاب جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج بانی پی ٹی آئی عوام کے باہر نکلنے پر بہت خوش تھے، مشکل حالات کے باوجود عوام باہرنکلے،سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کرنا پاکستان پرحملہ ہوگا، حکومت ہاتھ دھو کرجوڈیشری کے پیچھے پڑ گئی ہے، پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر بنانے کے لیے بھٹو کے نظریے کو بھلا دیا۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ سب کان کھول کر سن لیں ملک چلانا ہے توعوام کی آواز کو سننا ہوگا، قوم نے 8فروری کو بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔