گھر میں لگے پودے آپ کے کس کام آسکتے ہیں؟

228

ماہرین کی تحقیق کے مطابق گھر کے اندر پودے رکھنے سے نہ صرف ہوا کی صفائی ممکن ہے بلکہ یہ ذہنی سکون اور خوشی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول اور سبزے کے قریب رہنا انسان کی ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے، جس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور مجموعی خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ افراد جو اپنے گھروں میں پودے رکھتے ہیں، ان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ان میں خوشی کے جذبات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ گھر کے اندر سبز پودے دیکھنے سے دماغ کو سکون ملتا ہے اور مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 10 منٹ اپنے پودوں کی دیکھ بھال کرنے سے ذہنی تناؤ میں واضح کمی آسکتی ہے۔

اس کے علاوہ پودے آپ کے گھر کے ماحول کو تازہ اور خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ہوا میں موجود مضر ذرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

چھوٹے گملوں میں لگا کر پودے نہ صرف کم جگہ گھیرتے ہیں بلکہ یہ گھر کے کسی بھی حصے کو زیادہ پُرکشش بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ پودے رکھنے کے ساتھ ساتھ باغبانی کی عادت اپنا کر اپنی جسمانی اور ذہنی صحت میں بھی بہتری لا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہر گھر میں کچھ سبز پودے ہونا ضروری ہیں تاکہ یہ آپ کی صحت اور خوشیوں کا ضامن بن سکیں۔