ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

185

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 260400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 223251 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 7 ڈالر سے کم ہو کر 2490 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔