سجاول(نمائندہ جسارت) ضلع سجاول میں سپریم کورٹ کے حکم کی سرعام خلاف ورزی،ضلع سجاول کی مختلف یونین کونسلز میں تعینات سیکرٹریز کو ایک ہی وقت میں 2 سے 4 اضافی چارجز دینے کا انکشاف، ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن نے ایڈیشنل ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ کو یوسیز میں تعینات سیکرٹریز، بجٹ اور حاضری کی تفصیلات دینے کا قانونی نوٹس جاری۔ ضلع سجاول کی مختلف یونین کونسلز میں تعینات سیکرٹر یز کو ایک ہی وقت میں مختلف یونین کونسلوں کی اضافی چارج دیکر کروڑوں روپے کی میگا کرپشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بااعتماد ذرائع سے ملی ہوئی تفصیلات کے مطابق اکثر بلدیاتی اداروں کی یونین کؤنسلز کے سیکرٹری کراچی، حیدرآباد اوردیگر شہروں میں رہائش پذیر ہیں جو اپنے یونین آفس تک نہیں آتے انہوں نے اپنے اپنے فرنٹ مین مقرر کرکے گھر بیٹہے اپنے دفاتر چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام رہائش، موت، پیدائش کے سر ٹیفکیٹس سمیت دیگر ضروری جائز کاموں سے محروم ہیں جبکہ مقررکردہ فرنٹ مین کی طرف سے جائز کاموں کی لیئے آنے والے لوگوں سے مبینہ رشوت لے کر دونوں ہاتھوں سے انہیں لوٹ رہے ہیں۔اس سلسلے میں ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرزآرگنائزیشن ضلع سجاول کے کوآر ڈینیٹر احسان میمن نے ایڈیشنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کو تحریری درخواست جمع کرائی ہے جس میں تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز، بجٹ اور حاضری کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔