سربراہ پاک فضائیہ کی ترک صدر سے ملاقات

213

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل احمد بابر سدھو نے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔انقرہ آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی کمپلیکس میں ائر چیف مارشل احمد بابر سدھو کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا
اعادہ کیا گیا۔ائر چیف نے دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں استوار کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال ، چیف آف ترک جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک اور ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع جنرل یاسر گولیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سربراہ پاک فضائیہ