عبدالعظیم خان مشوانی کےاعزازمیں تقریب

269
اراکین مشوانی کی جانب سےعبدالعظیم خان مشوانی کےاعزازمیں تقریب

سعودی عرب میں اراکین مشوانی قومی تڑون کی جانب سے پاکستان سے آئے مہمان ملک عبدالعظیم خان مشوانی کےاعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تیس سے زیادہ قبائل کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے عبدالعظیم مشوانی اور مولانا عبدالطیف مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب پاکستان کی سلامتی کیلئے کھڑے ہیں اور موجودہ بد امنی کے خلاف ہیں۔ ہم پاکستان کے امن کے لئے دعا گو ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں متحد ہوکرغربت اور تعلیم کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ تقریب سے صدرمحمد رزاق،مشوانی، عظیم مشوانی، سکندر وردگ اور جہانزیب مشوانی، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خودمختار، غیر سیاسی اور قومی، فلاحی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان، قوم مشوانی اور پوری انسانیت کی زندگیوں، وقار کی حفاظت اور ان کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ دیگر مقررین میں، بخت شیر، ،ربانی خان ،گل نبی خان مشوانی اور حیات خان مشوانی ضیا الحق مشوانی، ایوب صافی، حسین اللہ، ، ملک بخت محمد مشوانی اور پاکستان سے ٹیلیفون پر چیف اف مشوانی ملک ایوب زرین مشوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔