پی آرسی: سینئر وائس چیئرمین سید نصیرالدین کے اعزازمیں الوداعی تقریب

155

پاکستان ریپٹریشن کونسل (پی ارسی) کےسینئروائس چیئرمین سید نصیرالدین کے اعزاز میں پی آرسی نے ایک شاندار الوداعی پارٹی مہران ریسٹورنٹ کے وی آئی پی ہال میں منعقد کی جس میں ممبران اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات جن میں ڈاکٹر افسر احتشام، انجینئر ریحان خان، انجینئر عبدالرشید خان، انجینئر اسلم تنویر، انجینئر خالد جاوید، انجینئر علی فاروقی اورمعروف کالم نگارمحمد امانت اللہ نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نےان کی پی آر سی کے پلیٹ فارم سے بنگلادیش کے کیمپوں میں محصورمحب وطن پاکستانیوں کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹرافسراحتشام نے کہا سید نصیرنے جدہ میں اپنے اخلاق اور خوش مزاجی سے سب کے دل جیت لیے۔ انجینئرریحان خان نے کہا انجینئرنصیرگزشتہ 10 سالوں سے ہمارے دفتر کے ساتھی تھے۔ وہ تکنیکی امور میں سینئر مشیر رہے اور انھیں ہمیشہ محصورین کی سماجی خدمات میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا۔ انجینئراسلم تنویر، انجینئر علی فاروقی، انجیئرخالد جاوید نے ان سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انجینئر نصیر ہمیشہ مصیبت زدہ شخص یا جس کے مسائل ان کے علم میں لائے جاتے مدد کے لیے پہل کرتے تھے۔ انجینئرعبدالرشید، عبدالرشاد، حسن امین، سید منظر حسن، صدیقین اور ندیم صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ محمد امانت اللہ نے کہا کہ وہ ایک شریف النفس آدمی ہیں۔ انھوں نے کنونیرانجیئر سید احسان الحق کے ساتھ مل کرمحصورین ، کشمیراور فلسطینی کاز کے لئے بےلوث خدمت کی ہے۔ پی آر سی کے جنرل سکریٹری سید مسرت خلیل نے نظامت کے فرائض انجام دیے اورتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔تلاوت قرآن پاک کی چند آیات سے ہوا جس کی سعادت صدر پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ کے حامل قاری محمد آصف حاصل کی۔