آواری ٹاور پر ٹریفک حادثے میں نیوز اینکر جاں بحق

193

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہراہ فیصل پر آواری ٹاور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نیوز اینکر عبداللہ حسن کی حادثے میں وفات پر اْن کے لواحقین سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔