کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سینئر نائب صدر سید لیاقت علی نائب صدر نے جاوید عبداللہ کی زیر قیادت کراچی چیمبر میں بی ایم جی گروپ کے قائد زبیر موتی والا اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین مجید میمن افتخار شیخ جاوید بلوانی اے کیو خلیل یونس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور اسمال ٹریڈرز کی جانب سے کراچی چیمبر کے الیکشن میں بی ایم جی گروپ کو مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر بی ایم جی گروپ کے قائد زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی چمبر میں بی ایم جی 25 سال سے تاجروں کی خدمت کر رہا ہے ہم سراج قاسم تیلی کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جس طرح سراج قاسم تیلی نے بلا امتیاز تاجروں کی خدمت کی اسی طرح ہم تاجروں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں بی ایم جی پہلے بھی چھوٹے تاجروں کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہے ، انہوں نے اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کی جانب سے بی ایم جی کی حمایت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا کراچی چیمبر کی اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین مجید میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم بی نے تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے سانح بولٹن مارکیٹ سانحہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ شانحہ ٹمبر مارکیٹ ہر آزمائش کی گھڑی میں بی ایم بی کی قیادت نیچھوٹے تاجروں کی مدد اور رہنمائی کی ہے اور یہ سفر 21 ستمبر کے بعد بھی جاری رہے گا۔