کارکنان کے قاتل گرفتار‘رہنمائوں کوتحفظ دیاجائے، اہلسنت والجماعت

102

کراچی (اسٹاف رپورٹر)25اگست کو کراچی علماکمیٹی کی جانب سے منعقدہ تحفظ ختم نبوتؐ وعظمت صحابہ ؓو اہلبیت ؓمارچ کے شرکاء پر گولیمار علی بستی کے مقام پردہشت گروں کی جانب حملہ کیاگیا تھا حملے سے دو کارکنان شہریاراورنعیم شیخ شہیداور کئی کارکنان زخمی ہوگئے اورکئی گاڑیایوںکوجلایاگیاہے،اہلسنّت والجماعت کے کارکنان پرحملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں،کراچی کی انتظامیہ اوراعلیٰ سیکورٹی حکام فوری طورپرحملہ آوروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں،حملہ آوروں کوفوری گرفتاراوراہلسنّت رہنماؤں کوسیکورٹی فراہم نہ کی گئی تووزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیرائوپر مجبور ہو جائیں گے، شہرقائدمیں دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں، سندھ حکومت مکمل طورپرناکام ہوگئی، ہماری امن پسندی کوکمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمدحنفی،سیدمحی الدین شاہ الحسینی، ترجمان کراچی عمرمعاویہ مولاناعبدالرافع شاہ قاری عبدالوہاب مولاناعادل عمرودیگرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہماراکراچی انتظامیہ اوراعلیٰ سیکورٹی حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرپرامن اہلسنّت کارکنان پرگولیاں برسانے والے دہشت گردوں اورامن دشمنوں کوگرفتارکرکے منظرعام پرلائیں تاکہ غمزدہ مظلوم اہلسنّت کویہ محسوس نہ ہوکہ وہ شہرقائدمیں لاوارث ہیں۔