پاکستان میں امت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے، صدر مملکت

163
آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اورامت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے،تمام علما کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے منبر و محراب کے ذریعے اپنا عظیم کردار اداکریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی، جس میں قیام امن،دہشتگردی،فرقہ واریت کے خاتمے،مذہبی ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب نے ملکر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشت گردی،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، پیغام پاکستان،پاکستان کاوہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔