لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔